کراچی کے علاقے پاکستان چوک میں واقع بوہری برادری کے ذائقہ دار اور منفرد کھانوں کے لیے جانا جانے والی فوڈ اسٹریٹ کی رونقیں رمضان میں مزید بڑھ گئی ہیں۔ یہ اسٹریٹ کھانوں کے شوقین افراد کے لیے ایک مقبول مقام ہے، جہاں روایتی بوہری پکوان دستیاب ہیں۔ بوہری کھانوں کی خاصیت ان کے مصالحوں اور پکوان کے طریقہ کار میں ہے، جو انہیں دیگر کھانوں سے ممتاز بناتا ہے۔
اگر آپ کراچی میں منفرد ذائقہ کی تلاش میں ہیں تو پاکستان چوک کی بوہری فوڈ اسٹریٹ کا ضرور رخ کریں، یہاں کے اسٹالز پر آپ کو تازہ اور لذیذ کھانے کی وسیع اقسام ملیں گی۔ تفصیل اس رپورٹ میں ۔۔۔