پشاور میں بڑھتے کرائم کے بعد پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا آئی جی کو خط

اتوار 16 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور میں بڑھتے کرائم کے بعد پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا آئی جی کو خط، کریک ڈاؤن کا مطالبہ

رکن اسمبلی آصف خان کی جانب سے آئی جی خیبر پختونخوا کو لکھے گئے خط کے متن مطابق ہشتنگری، گلبہار، پھندو،کابلی پولیس اسٹیشنز میں بڑھتے جرائم سے شہریوں میں خوف پھیل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور میں مفتی منیر شاکر پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج

خط میں کہا گیا ہے کہ حلقہ این اے 32 کے تھانوں میں راہزنی،ڈکیتی،ٹارگٹ کلنگ، ہوائی فائرنگ کے واقعات کو پولیس ایس ایچ اوز کنٹرول نہیں کررہے۔

خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے۔ اور حلقہ این اے 32 میں شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور دھماکے میں جاں بحق ہونے والے کالعدم لشکر اسلام کے بانی، مفتی منیر شاکر کون تھے؟

پی ٹی آئی رکن اسمبلی آصف خان کے مطابق میرے حلقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلی رپورٹ فراہم کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp