قومی سلامتی اجلاس میں عدم شرکت، سندھ اور پنجاب کے وزرا نے پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیا

منگل 18 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں عدم شرکت پر پنجاب اور سندھ کے وزرا نے پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے پاکستان تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاکہ قومی سلامتی کے اجلاس میں سب پارٹیاں ملک کے مفاد میں بیٹھیں لیکن پی ٹی آئی نے ایک بار پھر بائیکاٹ کرکے پیغام دیا کہ عمران خان کسی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں۔

یہ بھی پڑھیں دہشتگردوں اور خوارج کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے کا فیصلہ، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا ملکی مفاد سے کوئی لینا دینا نہیں، ہم پاکستان کے خلاف سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

عظمیٰ بخاری نے کہاکہ عمران خان تو کہتے تھے کہ طالبان ہمارے بھائی ہیں، انہوں نے اپنے دور میں طالبان کو فنڈز بھی دیے، اور تحریک بائیکاٹ آج بھی اپنی روش پر قائم ہے۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے دور میں دہشتگردی ختم ہوگئی تھی، آج وطن دہشتگردی کی آگ میں جل رہا ہے، اور پی ٹی آئی مفادات کی سیاست کررہی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ پی ٹی آئی والے سیکیورٹی فورسز کا مورال گرانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، اپنے دور میں عمران خان نے دہشتگردوں کو واپس بسایا۔

پی ٹی آئی ریاست کے ساتھ اس نازک موڑ پر بھی نہیں کھڑی ہوئی، شرجیل میمن

دوسری جانب سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہاکہ ملک کی ایک جماعت نے اسلام آباد میں بریفنگ میں شرکت سے انکار کردیا، پی ٹی آئی ریاست کے ساتھ اس نازک موڑ پر بھی نہیں کھڑی ہوئی۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ کہتے ہیں جب تک اڈیالہ کا قیدی اجازت نہیں دے گا تب تک قوم کے ساتھ کھڑے نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں دہشتگردی کی لہر کا مقصد پاکستان کو کمزور کرنا ہے، افسوس خود کو سب سے بڑی جماعت کہلانے والی پی ٹی آئی نے شرکت سے انکار کردیا۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہاکہ اس وقت ملک کو دہشتگردی کا بڑاچیلنج درپیش ہے، پی ٹی آئی اجلاس میں شریک ہوکر اپنا مؤقف سامنے رکھ سکتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی عدم شرکت، عمران خان کا اہم بیان آگیا

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی ہمیشہ دہشتگردی کا شکار رہی ہے، ہم ملک میں امن چاہتے ہیں، لیکن پی ٹی آئی سوشل میڈیا کی طرف سے پاکستان کے بیانیے کو کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کے پی میں گورنر راج کا معاملہ زیرغور نہیں، عمران خان میثاق معیشت کی طرف آئیں، رانا ثنااللہ

دانت سفید کرنے کے غیر مستند علاج کیا نقصان پہنچا سکتے ہیں؟

گیس کمپنیوں نے قیمتوں میں بڑا اضافہ مانگ لیا، اوگرا میں درخواستیں جمع کروا دیں

’پاکستان آنے کے لیے ترس رہا ہوں‘، انیل کپور کی ویڈیو دوبارہ وائرل

ایک ہی بال پر چھکا بھی اور وکٹ بھی، یہ عجیب واقعہ کیسے ہوا؟

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات ناکام، خواجہ آصف نے طالبان کو وارننگ دے دی

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

گول گپے، جو فاسٹ فوڈ کے دور میں بھی مقبول ہیں

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی