نیوزی لینڈ سے شکست کے باوجود مثبت چیزیں ہوئی، سلمان علی آغا

منگل 18 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے نیوزی لینڈ سے شکست پر کہا ہے کہ ٹیم کی ناکامی میں بھی مثبت چیزیں سامنے آئی ہیں، کھلاڑیوں کو کھیل میں تسلسل لانا ہوگا۔

ڈونیڈن میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد  ٹی 20 کپتان سلمان علی آغا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاور پلے میں رنز بنانا ہوں گے، ساتھ بولرز کو رنز بچانا بھی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھین: لوگ انتظار میں ہوتے ہیں کہ ٹیم ہارے تو تنقید کریں، حارث رؤف

انہوں نے کہا کہ باؤنسی کنڈیشن کو بھی سمجھنا ہوگا، ناکامی کے باوجود مثبت چیزیں سامنے آئی ہیں، کھلاڑیوں کو کھیل میں تسلسل لانا ہوگا۔

’ مجھے لگتا ہے کہ ہم نے آج کے میچ میں کرائسٹ چرچ کے مقابلے میں کچھ بہتر بیٹنگ کی ہے، لیکن اس کو ابھی بھی بہتر فنشنگ کی ضرورت ہوگی، ہماری فیلڈنگ شاندار تھی اور بولنگ اچھی تھی، لیکن بیٹنگ میں ہمیں تھوڑا زیادہ مستقل مزاج ہونے کی ضرورت ہے۔‘

واضح رہے کہ دوسرا ٹی 20 میچ بارش کے باعث 15 اوورز کا کردیا گیا تھا جس میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم کو ایک اور شکست، ’کلب لیول کا بولر بھی شاہین آفریدی سے اچھی بالنگ کرلیتا‘

پاکستان ٹیم نے 15 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ نے 11 گیند قبل ہی 5 وکٹوں نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا ٹی 20 انٹرنیشنل جمعے کے روز اکلینڈ میں کھیلا جائے گا ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے قیدیوں کے ساتھ سلوک کیسا ہے؟ سویڈش کارکن نے پردہ فاش کردیا

ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں کشیدگی کم نہ ہوسکی، پنجاب اور سندھ حکومت کے ترجمان آمنے سامنے

امریکی شہری نے 5 لاکھ 64 ہزار 219 ڈالر کی لاٹری جیت لی، رقم سرمایہ کاری پر لگانے کا اعلان

’غزہ میں نسل کشی بند کرو‘، یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد کا احتجاج، لندن میں گرفتاریاں

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد رشتہ ازدواج میں منسلک

ویڈیو

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کچھ نہ دو میڈل کو عزت دو، بلوچستان کے ایشیئن چیمپیئن باڈی بلڈر

اسرائیل کی حد سے بڑی جارحیت: عالمی فلوٹیلا پر بین الاقوامی پانیوں میں حملہ

کالم / تجزیہ

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی

جب اپنا بوجھ اتار پھینکا جائے

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی