’کیا آپ مسلمان نہیں ہیں‘؟، ہانیہ عامر کو بندیا لگا کر ہولی کی مبارکباد دینا مہنگا پڑگیا

بدھ 19 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے ہندو مداحوں کو ہولی تہوار کی مبارکباد دینے کے لیے بندیا لگا لی جس کی تصاویر انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

تصاویر کے کیپشن پر ہانیہ عامر نے لکھا کہ ایک عقل مند آدمی نے ایک بار کہا تھا کہ کوئی برائی سنو نہ کوئی برائی دیکھو، اس لیے میں برا نہیں بولتی، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ہولی کا جشن منانے والوں کو مبارک ہو۔

شیئر کی گئی تصاویر میں ہانیہ عامر کے ساتھ دو اور خواتین بھی موجود ہیں اور ان کے ماتھے پر بھی بندیا لگی ہوئی ہے۔

تاہم ہانیہ عامر کا انداز پاکستانی مداحوں کو ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے اس پوسٹ پر تنقیدی تبصرے شروع کر دیے۔ کئی افراد نے ان پر الزام لگایا کہ وہ اپنے بھارتی مداحوں کو خوش کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ کئی صارفین نے لکھا کہ وہ آج سے ہانیہ عامر کو ان فالو کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے اداکارہ کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک مذہب کا انتخاب کریں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ آپ ہندو مذہب اختیار کر سکتی ہیں۔ اگر آپ ایسا کرتی ہیں تو آپ کو بالی ووڈ میں بہت پسند کیا جائے گا۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ آپ رمضان میں یہ سب کر رہی ہیں۔ تو کسی نے سوال کیا کہ کیا آپ مسلمان نہیں ہیں؟

بسما نامی صارف نے لکھا کہ ’ہم انڈین ہیں پھر بھی ہم یہ سب نہیں کرتے کیونکہ ہم مسلمان ہیں‘ جبکہ عدنان مغل نے لکھا کہ پہلے آپ میری پسندیدہ تھیں لیکن اب نہیں۔

تاہم کئی مداح ایسے بھی تھے جنہوں نے ہانیہ عامر کا ساتھ دیا اور ان کے حق میں آواز اٹھائی، اورکہا کہ یہ بندیا آپ پر بہت پیاری لگ رہی ہے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ پرامن مذہب والے لوگ ایک بندی لگانے اور ہولی کی مبارکباد دینے پر ہی بھڑک اٹھے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟