چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے رات گئے باغ ابنِ قاسم کا دورہ کیا اور کے ایم سی اسپورٹس ارینا کی سہولتوں کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے پیڈل ٹینس بھی کھیلا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
بلاول بھٹو نے ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ آئیے باغ ابن قاسم میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قائم کردہ کھیلوں کے نئے مرکز کو دیکھیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے مزید لکھا کہ یہاں کرکٹ، فٹبال، پیڈل ٹینس اور پکل بال سے لطف اندوز ہوں، امید ہے کہ آپ اس سے بہتر پرفارم کریں گے جیسا میں نے پہلی بار پیڈل ٹینس کھیلتے ہوئے کیا۔
بلاول بھٹو کے ہمراہ مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔