کیا مریم نواز کا بیگ پاکستانی ڈیڑھ کروڑ روپے کا ہے؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

جمعرات 20 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئیں۔

عمرے کے لیے روانگی کے وقت مریم نواز کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو ان کے ہاتھ میں پکڑا بیگ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا اور بیگ کی قیمت کے حوالے سے نئی بحث چھڑ گئی۔

پی ٹی آئی کے حامی صارفین نے مریم نواز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا کہ انہوں نے تقریباً ڈیڑھ کروڑ کا مہنگا بیگ لیا ہوا ہے جبکہ ن لیگ کے حامی صارفین وزیراعلیٰ پنجاب کا ساتھ دیتے نظر آئے۔

فیاض شاہ نے لکھا کہ حسن نواز کو ٹیکس چوری پر 5.2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ ہوا ہے جو پاکستانی 189 کروڑ روپے بنتے ہیں، جبکہ لاڈلی مریم نواز Hermes Elephant Grey کا بیگ لے کر عمرے پر جا رہی ہیں، جس کی قیمت 40,000 امریکی ڈالر ہے جو پاکستانی 1 کروڑ 12 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ اور یہ خاندان پاکستان پر مسلط کیا گیا ہے۔

احمد حسن بوبک لکھتے ہیں کہ مریم نواز کا بیگ Hermès کا Birkin بیگ ہے۔ Hermès ایک فرانسیسی لگژری برانڈ ہے جو اپنے اعلیٰ معیار کے چمڑے کے بیگز، خاص طور پر Birkin اور Kelly بیگز کے لیے مشہور ہے۔ اس بیگ کی قیمت 50000 ڈالر ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں 1 کروڑ 39000 لاکھ روپے بنتی ہے یہ بیگ کرپشن کے پیسوں کے ساتھ خریدا گیا ہے۔

ن لیگ کے ایک حامی صارف نے کہا کہ آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ مریم نواز نے یہ بیگ خود خریدا ہے ان لوگوں کو تحائف کی شکل میں بہت کچھ مل جاتا ہے۔ اور ضروری نہیں کہ ہر تحفہ توشہ خانے کی زینت بنے۔

عاصمہ حسین لکھتی ہیں کہ غریب عوام کی خون پسینے کی کمائی پر لیا گیا ٹیکس ادھر لگ رہا ہے۔

ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ ہالی ووڈ اسٹار بھی اپنا پیسہ اس طرح ضائع نہیں کرتے اور یہ وزیراعلیٰ پنجاب ہیں جن کی باہر تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے۔

احد فرحان لکھتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے حامی صارفین نے ابھی مریم نواز کے بیگ کی قیمت لگائی ہے اب ان کے جوتوں تکپہنچیں گے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب مریم نواز کی استعمال کی چیزوں پر بات ہوئی ہو اس سے قبل بھی ان کے لاکھوں کے کپڑوں اور جوتوں کی قیمتوں کے بارے میں سوشل میڈیا پر بات ہوتی رہتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آن لائن بائیک رائیڈ کے دوران مبینہ ہراسانی، خاتون نے چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا دی

اسٹار ٹریک میں پاول چیخوف کا کردار ادا کرنے والے والٹر کوئنیگ چل بسے

منی پور میں بھارتی آسام رائفلز کے اہلکار کی خودکشی، فوجیوں میں نفسیاتی امراض شدت اختیار کرگئے

شی جن پنگ کے اقتدار میں مزید 5 سال کی توسیع کا امکان

میکسیکو  کی چیف الیکشن کمشنر بدعنوانی کے الزامات پر مستعفی

ویڈیو

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

نہ چار دیواری، نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں