قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ میں علی امین گنڈاپور نے کیا باتیں کیں؟ وزیراعلیٰ نے خود بتادیا

جمعہ 21 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں لا اینڈ آرڈر کی صورت حال پر بات ہوئی۔

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں اپنے ان کارکنوں کا معاملہ اٹھایا جو فوج کی تحویل میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں بطور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا مستقبل کیا؟ بانی پی ٹی آئی نے واضح اعلان کردیا

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ میں نے یہ نکتہ اٹھایا کہ جو لوگ 9 مئی کو فوجی عمارتوں میں داخل ہوئے وہ غیرمسلح تھے، اس لیے ان کا ملٹری ٹرائل نہیں ہو سکتا انہیں رہا کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان جیل میں اپنے مؤقف پر ڈٹے ہوئے ہیں، ان کی باڈی لینگویج بھی ویسی ہی ہے، کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ میں نے کمیٹی میں یہ معاملہ بھی اٹھایا کہ اگر ہمارے لوگوں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے دی جاتی تو ہم یہاں بحیثیت پارٹی شریک ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان میرے سیاسی رول ماڈل، عظیم انسان بننے کے لیے انسانیت کا خیال رکھنا ضروری ہے، علی امین گنڈاپور

انہوں نے مزید کہاکہ کسی بھی معاملے کو انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے، اگر ماضی میں ہم سے کوئی غلطیاں ہوئی ہیں تو انہیں سدھارنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے