عمران خان میرے سیاسی رول ماڈل، عظیم انسان بننے کے لیے انسانیت کا خیال رکھنا ضروری ہے، علی امین گنڈاپور

ہفتہ 22 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میرے سیاسی رول ماڈل عمران خان ہیں، عظیم انسان بننے کے لیے ضروری ہے کہ انسانیت کا خیال رکھا جائے۔

پشاور میں انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے تمام طلبہ اور والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ نوجوان اپنے ملک کا نام روشن کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں علی امین گنڈاپور عمران خان کی اجازت سے وزیراعظم سے ملے، گوہر خان کی وی نیوز سے گفتگو

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ وہی ادارے کامیاب ہوتے ہیں جو اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں، ہم اپنے تمام اداروں کو خود مختار بنائیں گے۔

علی امین گنڈاپور نے کہاکہ گزشتہ بجٹ میں ہم نے سود سے پاک قرضے دینے کے لیے اقدامات کیے تھے، پروفیشنل ڈگری ہولڈرز کو 20 لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک کے قرضے دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ انسان کوشش سے ہی آگے بڑھ سکتا ہے، آپ نے ہمت نہیں ہارنی اور کوشش کرنی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ مسلمان دینی تعلیمات سے ہٹ گئے ہیں، آج دنیا بھر میں مسلمانوں کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے اس کی یہی وجہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو اپنے مقصد کے حصول کے لیے کوششیں کرتے ہیں، طلبہ کو چاہیے کہ عظیم کام کریں اور رول ماڈل بنیں۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان سے علی امین گنڈاپور کی ملاقات، بانی پی ٹی آئی کی نئی ہدایات جاری

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہاکہ مجھے اس لیے چنا گیا ہے کہ میں صوبے اور اپنے عوام کی خدمت کروں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے روپے سستا ہو گیا؟

ناروے کے وزیر خارجہ کی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

’دل کرتا تھا خود کو زور سے ماروں‘، اکشے کمار نے کیریئر کا سب سے بڑا پچھتاوا بتادیا

ٹوئچ صارفین اب ایمیزون کو اے آئی ٹریننگ کے لیے اپنا مواد استعمال کرنے سے روک سکیں گے

یومِ آزادی قومی ذمہ داریوں اور ملکی ترقی کے عزم کی تجدید کا موقع ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

ویڈیو

ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، نارویجن وزیرِ خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

آزاد کشمیر کے عوام نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مسترد کر دیا، تشدد کسی صورت برداشت نہیں ہوگا،  ترجمان آزاد جموں و کشمیر پولیس

‘’میرا پاکستان’ آپ کے نزدیک کس احساس کا نام ہے؟’

کالم / تجزیہ

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہییں

13 برس بعد معلوم ہوا