پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 53 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 283.92 روپے ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کے اختتام پرانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 283.39 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
ستائیس اپریل کو انٹر بینک میں آسٹریلین ڈالر کی قیمت 187 روپے 95 پیسے، کینیڈین ڈالر 208روپے 29پیسے ،سعودی ریال 75روپے 69پیسے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت 353روپے84 پیسے ریکارڈ کی گئی۔