پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق کابل پہنچ گئے

ہفتہ 22 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغان طالبان حکام کے ساتھ سفارتی رابطہ کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق 3 روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق خان 21 سے 23 مارچ تک افغانستان کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں وہ افغان عبوری حکومت سے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ہدایت پر کیے جانے والے اس دورے میں محمد صادق خان افغان عبوری حکومت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال سمیت دیرینہ امور پر بات چیت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان کے اس دورے کا مقصد پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعاون کے فروغ سمیت دونوں ممالک کے تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp