مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نامزد ملزم ارمغان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

ہفتہ 22 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نامزد ملزم ارمغان قریشی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

مصطفیٰ عامر قتل کیس کی کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی، جہاں مرکزی ملزم ارمغان قریشی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی ہدایت پر پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ارمغان نے مصطفیٰ عامر کو قتل کرنے کے بعد کیا کِیا؟ تفتیش میں نیا انکشاف

تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کیخلاف دیگر 3 مقدمات بھی قائم ہیں، ان مقدمات میں بھی سے عدالتی ریمانڈ پر جیل کسٹڈی کردی جائے۔

عدالتی استفسار پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کا میڈیکل 20 مارچ کو کروایا گیا جس کی رپورٹ موجود ہے،ملزم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے 164 کا بیان نہیں دیا، جس پر عدالت نے دریافت کیا کہ ملزم نے تو خود اعتراف جرم کا کہا تھا۔

مزید پڑھیں: ملزم ارمغان کے والد کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ پولیس نے بتادیا

ملزم ارمغان نے بتایا کہ وہ بیان رکارڈ کرانا چاہتا تھا، لیکن جوڈیشل مجسٹریٹ نے منع کردیا، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ اس دن سے آپ کی حالت بہت بہترہے، تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم ارمغان نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو اعتراف جرم سے انکار کیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے انکار پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp