کراچی میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں منکی پاکس کے مزید 2 مشتبہ کیسز سامنے آگئے
کراچی کے جناح اسپتال میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا۔ مریض کا تعلق شاہ لطیف ٹاؤن کراچی سے ہے، محکمہ صحت سندھ نے مشتبہ کیس کی تصدیق کردی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلے مریض کی اہلیہ میں علامات ظاہر ہوئیں، پھر مریض متاثر ہوا، مریض کو ٹیسٹ کے نتائج آنے تک آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق مریض کی عمر 28 سال ہے، جب کہ اس کا تعلق شاہ لطیف ٹاؤن کراچی سے ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق مریض کے سیمپلز نجی اسپتال بھیج دیے گئے ہیں، ٹیسٹ نتائج کا انتظار ہے۔