121 گھنٹے تک باسکٹ بال کھیلنے والا گروپ ورلڈ ریکارڈ توڑنے میں کامیاب

اتوار 23 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جارجیا سے تعلق رکھنے والے ایک گروپ نے 121 گھنٹے اور 3 منٹ تک لگاتار باسکٹ بال کھیل کر گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

اٹلانٹا میں مقیم ان جارجیائی باشندوں نے صبح 10 بجے فیئربرن کے لینڈ مارک کرسچن اسکول کے جم میں اپنا گیم مکمل کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایک گیمر نے 5 منٹ سے بھی کم وقت میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کیسے توڑا؟

23  کھلاڑیوں کی عمریں 17 سے 64 کے درمیان تھیں۔ انہوں نے وقفے کے دوران بھی کوشش کی کہ اس مدت میں وہ جم کے اندر ہی رہیں۔

121 گھنٹے اور 3 منٹ تک جاری رہنے والے اس کھیل کے اختتام پر فائنل اسکور 13,096 سے 12,972 تھا۔

اس ریکارڈ توڑ کوشش سے جمع ہونے والی رقم انسانی اسمگلنگ سے لڑنے اور زندہ بچ جانے والوں کی بازیابی کے پروگراموں میں عطیہ کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر کارروائی، بلوچستان کے 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین برطرف

آسان ٹیکس اسکیم: ایف بی آر افسران اور تاجر نمائندوں کا مل کر دکانداروں کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ

گیسٹیک 2026: یو جی ڈی سی کی غیرملکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

مقامی وسائل کے استعمال سے بجلی سستی، اگست میں 10 ارب روپے کی بچت ہوئی، اویس لغاری

ویڈیو

ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر کارروائی، بلوچستان کے 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین برطرف

علی امین گنڈاپور اور سہیل آفریدی کی لڑائی، وفاقی آئینی عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

کھیل میں سیاست کی گنجائش نہیں، بھارتی ٹیم کا رویہ ناقابل قبول ہے، پاکستانی شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘