نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شامل قومی ٹیم کے 9 کھلاڑی لاہور ایئر پورٹ سے غیرملکی پرواز کے ذریعے دبئی روانہ ہوگئے ہیں جہاں سے وہ نیوزی لینڈ پہنچیں گے۔
ون ڈے سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے والے کھلاڑیوں میں کپتان محمدرضوان، بابراعظم، امام الحق، عبد اللہ شفیق، طیب طاہر، فہیم اشرف، نسیم شاہ، وسیم جونیئر اور عاکف جاوید شامل ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز 29 مارچ سے 4 اپریل تک کھیلی جائے گی۔
دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ون ڈے سیریز میں شامل نو کھلاڑی لاہور ایئر پورٹ پہنچ گئے۔
کھلاڑی غیر ملکی پرواز سے کچھ دیر میں دبئی روانہ ہونگے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز 29 مارچ سے 4 اپریل تک کھیلی جائے گی۔ pic.twitter.com/o61kZvdPMO
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) March 22, 2025
یاد رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ میں 5 میچز کی ٹی20 سیریز میں اب تک نیوزی لینڈ کو پاکستان پر 1-2 کی برتری حاصل ہے۔