نوجوان نسل میں نفرت اور مایوسی پھیلانے والے عناصر کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے، صدر آصف زرداری

اتوار 23 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

23 مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے ایوان صدر اسلام آباد میں مرکزی تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں کی یاد تازہ کرتا ہے جن کی قربانیوں کی بدولت پاکستان کاخواب حقیقت میں بدلا۔ انہوں نے شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بہت سی قربانیاں دے کر آزادی حاصل کی اور بیرونی اور اندرونی دہشت گردی کا منہ توڑ مقابلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے: یوم پاکستان پر ایوان صدر میں پروقار تقریب، پاک فوج کے دستوں کی سلامی

صدر آصف زرداری نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا ہے، فتنہ الخوارج اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے ناپاک عزائم ناکام بنائیں گے، ففتھ جنریشن وار فیئر ایک اہم چیلنج ہے اور نوجوان نسل میں نفرت اور مایوسی پھیلانے والے عناصر کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

صدر مملکت نے مقبوضہ کشمیر کے شہریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو نہیں بھولے، انشا اللہ کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہوگا، سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دینا ہوگا، عالمی برادری کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے دے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مقصد مضبوط اور جدید اسلامی فلاحی مملکت ہے، ہمیں ایک ایسا پاکستان بنانا ہے، جو طاقتور اور ترقی یافتہ ہو۔

انہوں نے شاندار پریڈ کے انعقاد پر پاک فوج اور منتظمین کو مبارکباد بھی پیش کی۔

یہ بھی پڑھیے: سرحدوں کی حفاظت کے لیے عزم غیرمتزلزل ہے، مسلح افواج کی قوم کو یوم پاکستان پر مبارکباد

اس سال یوم پاکستان کی مرکزی تقریب اور روایتی فوجی پریڈ کا انعقاد ایوان صدر کے احاطے میں کیا گیا جس میں تینوں افواج کے چاق و چوبند دستوں نے سلامی دی جبکہ تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے مارچ پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا۔

اس تقریب میں صدر پاکستان آصف علی زرداری کے علاوہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات، عسکری قیادت اور دوست ممالک کے سفارتی نمائندوں نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ