پاکستان فٹبال ٹیم بین الاقوامی سطح پر طویل انتظار کے بعد واپسی کرنے کے لیے تیار ہے کیونکہ آج رات 11 بجے سعودی عرب کے شہزادہ عبداللہ بن جلاوی اسٹیڈیم میں AFC ایشین کپ 2027 کوالیفائرز کے تیسرے راؤنڈ میں پاکستان کا سامنا شام سے ہوگا۔
فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن پر سے مختصر پابندی ہٹانے کے بعد یہ میچ پاکستان کا پہلا میچ ہے۔آج رات کے مقابلے کی تیاری میں میدان سے باہر کے مسائل کی وجہ سے رکاوٹ پیدا ہوئی ہے، اس کے لیے بہت محدود تربیتی کیمپ لگایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشین فٹبال کپ کوالیفائرز 2027 سے پاکستان کے باہر ہونے کا خدشہ
گرین شرٹس سے توقعات معمولی ہیں کیونکہ اس کا مقابلہ واضح طور پر ایک مضبوط حریف سے ہے۔ شام، جو اس وقت دنیا میں 95 ویں نمبر پر ہے، موجودہ ٹیم میں 2023 میں ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے والے اے ایف سی ایشین کپ کے تجربہ کار کھلاڑی شریک ہیں۔
شام کی فٹبال ٹیم مسلسل تیسری بار ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں جگہ بنانا چاہتی ہے اور کوالیفائی کرنے کے لیے فیورٹ ہیں۔ اس کے برعکس، پاکستان ایشین کپ کوالیفائرز میں تیسرے راؤنڈ میں پہلی بار شرکت کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان فٹبال ٹیم رواں ماہ ایشین کپ کوالیفائرز کے لیے ایکشن میں نظر آئے گی
مضبوط حریف کے خلاف ٹیم کو حالیہ برسوں میں ناقص نتائج کے سلسلے پر قابو پانا ہوگا۔ پاکستان فٹبال ٹیم نے اپنے آخری 10 میچوں میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل کی ہے، 8 شکستوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا۔
دونوں ٹیمیں اس سے پہلے صرف ایک بار آمنے سامنے ہوئی ہیں، 2006 کے او سی اے ایشین گیمز کے دوران شام نے 2-0 سے شکست دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت ایک بار پھر کیوں معطل کردی؟
بدقسمتی سے پاکستان میں فٹبال کسی بھی ملکی کھیلوں کے چینل نے ابھی تک اس ایونٹ کی تشہیر نہیں کی ہے، تاہم بین الاقوامی پلیٹ فارمز میچ کو براہ راست نشر کریں گے۔