پاکستان فٹبال ٹیم رواں ماہ ایشین کپ کوالیفائرز کے لیے ایکشن میں نظر آئے گی

منگل 4 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیفا کی جانب سے معطلی ختم ہوتے ہی پاکستان فٹبال ٹیم رواں ماہ سعودی عرب میں شیڈول اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز کے لیے ایکشن میں نظر آئے گی۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مطابق ایونٹ کے کوالیفائر ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے۔ گروپ ای میں پاکستان، شام، افغانستان اور میانمار کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان 25 مارچ کو شام کے خلاف میچ سے ایونٹ کا آغاز کرے گا، میچ الاحسا سعودی عرب میں کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ضروری ترامیم کرنے پر فیفا نے پاکستان پر عائد پابندی اٹھالی

واضح رہے کہ فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن پر معطلی رواں سال 5 فروری کو لگائی تھی کیونکہ پی ایف ایف مقررہ معیار کے مطابق آئین میں ترامیم کرنے میں ناکام رہی تھی۔ 3 روز قبل لاہور میں منعقدہ پی ایف ایف کانگریس میں اتفاق رائے کے بعد آئینی ترامیم منظور ہونے پر فیفا نے معطلی ختم کرنے سے آگاہ کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp