جو لوگ عمران خان سے ملنا چاہتے ہیں انہیں نہیں ملنے دیا جارہا، علیمہ خان

منگل 25 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ جو لوگ عمران خان سے ملنا چاہتے ہیں انہیں نہیں ملنے دیا جارہا، مرضی کے لوگوں کی ملاقاتیں کروائی جارہی ہیں۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہاکہ جیل میں ملاقات کا دن ہونے کے باوجود عمران سے بہنوں کی ملاقات نہیں ہونے دی گئی، جبکہ بشریٰ بی بی سے ان کی خاندان کی ملاقات کرائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں بابر اعوان کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت ملنے پر پی ٹی آئی کا جیل عملے سے تنازع

انہوں نے کہاکہ ہمیں ڈھائی گھنٹے تک جیل میں بٹھا کر رکھا گیا لیکن تینوں بہنوں میں سے کسی کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔

علیمہ خان نے کہاکہ اگر عدالت کی جانب سے وکلا کو پابند کیا جا سکتا ہے کہ وہ ملاقات کے بعد باہر آکر میڈیا سے گفتگو نہیں کریں گے تو فہرست کے مطابق ملاقات کا پابند کیوں نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں کوئی یہ تو بتائے کہ یہ لوگ عمران خان سے چاہتے کیا ہیں، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان بہت مضبوط اعصاب کے مالک ہیں، انہوں نے بلوچستان کے معاملے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

علیمہ خان نے کہاکہ عمران خان نے بلوچستان کے معاملے پر کہاکہ دہشتگردی سے نجات حاصل کرنے کا واحد حل بات چیت ہے، ہماری حکومت نے مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کیا تھا۔

علیمہ خان نے کہاکہ 26 نومبر کے بعد ہمارے ایک ہزار سے زیادہ لوگ جیلوں میں ہیں، ہمارا عدالتی نظام بوسیدہ ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے بابر اعوان کو ملاقات کی اجازت ملنے پر آج جیل کے باہر تنازع کھڑا ہوگیا۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے جیل عملے کے سامنے سوال اٹھایا کہ ہم نے عمران خان سے ملاقات کے لیے جو لسٹ دی تھی اس میں بابر اعوان کو نام نہیں تھا، آپ ڈسپلن قائم کریں۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان 9 مئی واقعات پر کوئی معافی نہیں مانگیں گے، پی ٹی آئی نے واضح کردیا

سلمان اکرم راجا نے کہاکہ عمران خان سے ملاقات کے لیے صرف انہی افراد کو بھیجا جائے جن کی لسٹ ہماری طرف سے دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کو شدید نفسیاتی اذیت کا سامنا، ’ڈیتھ سیل‘ میں قید ہیں، بیٹوں کا دعویٰ

پولیس  آپریشن، واٹر کینن کا استعمال، اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی دھرنا ختم

حجاب تنازع: بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے خلاف لکھنؤ میں مقدمے کی درخواست دائر

’کہیں اور تو نہیں چھوا‘، حجاب کھینچنے پر غیر ذمہ دارانہ بیان، عوام میں غم و غصہ

ٹرمپ نے مزید 7 ممالک پر مکمل سفری پابندی عائد کر دی، شام بھی شامل

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں

سقوط ڈھاکہ: جاوید ہاشمی جھوٹ بول رہے ہیں