بجلی کی قیتموں میں کمی کے حوالے سے آئی ایم ایف تاحال رضامند نہیں ہوسکا ہے لیکن وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کہتے ہیں کہ وہ کمی ہوکر رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمت میں 10 سے 12 روپے فی یونٹ کمی کرسکتے ہیں، وزیرتوانائی
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کو آئی ایم ایف سے بجلی کی قیمت کم کرنے کی اجازت نہیں مل پارہی۔ یاد رہے کہ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ مارچ میں بجلی کی قیمیتوں میں 8 روپے فی یونٹ کمی کردی جائے گی۔ علاوہ ازیں جائیداد کی خریدوفروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس کو بھی آدھا کرنے کی بات کی گئی تھی لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف ان دونوں باتوں پر رضامند نہیں ہے۔
جبکہ دوسری جانب وفاقی وزیر پاور اویس لغاری نے منگل کے روز کہا ہے کہ بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی اور اگلے چند دنوں میں ان کی بات درست ثابت ہوجائے گی۔
مزید پڑھیے: آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات منصفانہ اور شفاف ہیں، حکومت اب مزید بجلی نہیں خریدے گی، اویس لغاری
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم زبان کے پکے ہیں اور ہماری زبان پچھلی (پی ٹی آئی) حکومت جیسی نہیں ہے۔
الیکٹرک چارجنگ کی قیمت میں کمی
اویس لغاری نے کہا کہ الیکٹریکل گاڑیاں مستقبل ہیں اور یہ چارجنگ اسٹیشن کلین انرجی کی طرف اہم قدم ہے۔
مزید پڑھیں: جو صارفین سولر نیٹ میٹرنگ پر نہیں وہ اس کا بوجھ کیوں اٹھائیں؟ وزیر توانائی اویس لغاری
انہوں نے بتایا کہ الیکٹرک چارجنگ یونٹ کو 71 روپے سے کم کر کے 39 روپے کردیا گیا ہے۔














