بغیر پاسپورٹ پرواز اڑانے والے پائلٹ کو بڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑگیا

منگل 25 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاسپورٹ ایک ایسی دستاویز ہے جس کی بنیاد پر آپ کسی دوسرے ملک کا سفر کر سکتے ہیں، تاہم طیاروں کو اڑانے والے پائلٹس کے لیے بھی پاسپورٹ پاس رکھنا ضروری ہوتا ہے یہ شاید ہر کسی کو معلوم نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں قومی ایئرلائن حادثے سے بچ گئی، پرندہ ٹکرانے سے انجن متاثر

امریکا کے شہر لاس اینجلس سے شنگھائی کے لیے پرواز بھرنے والے طیارے کے پائلٹ کو اڑان بھرنے کے 2 گھنٹے کے بعد یاد آیا کہ وہ تو پاسپورٹ ہی بھول آیا ہے، جس پر طیارے کو لے کر واپس جانا پڑا۔

پرواز نمبر یو اے 198 نے 22 مارچ کو لاس اینجلس سے شنگھائی کے لیے اڑان بھری، تاہم محض دو گھنٹے کی پرواز کے بعد طیارے کا رخ موڑ کر واپس سان فرانسسکو لے جایا گیا۔

فضائی کمپنی نے بتایا کہ پائلٹ کے پاس پاسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے پرواز کو سان فرانسسکو اتار کر وہاں نئے پائلٹ کا بندوست کرتے ہوئے مسافروں کو منزل مقصود تک پہنچایا، جس کے باعث طیارہ معمول سے تاخیر کے باعث شنگھائی پہنچا۔

اسی پرواز میں موجود ایک خاتون مسافر نے میڈیا کو بتایا کہ اس نے انٹرکام میں پائلٹ کی بہت زیادہ پریشان کن آواز سنی تھی جس میں پاسپورٹ بھولنے کا کہہ رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں ٹورنٹو: لینڈنگ کے دوران الٹنے والی ڈیلٹا ایئرلائنز کی پرواز کے مسافروں کو کتنا معاوضہ ملے گا؟

طیارے میں سوار متعدد مسافروں نے اس معاملے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جن میں سے کچھ نے کہاکہ پائلٹ کا پاسپورٹ بھول جانا مضحکہ خیز تھا، جبکہ کچھ نے کہاکہ جب ہم نے سنا تو دنگ رہ گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

ڈگری بزنس ایڈمنسٹریشن میں حاصل کی، مگر ملک کی بہتری کے لیے پارلیمنٹ آ گئی، چیئرمین سینیٹ کی متحرک مشیر مصباح کھر

جنرل فیض حمید کا کورٹ مارشل مکمل، فیصلہ کسی بھی وقت متوقع ہے، فخر درّانی

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی ختم ہو رہی ہے؟

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی ختم ہو رہی ہے؟

کالم / تجزیہ

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟

انقلاب، ایران اور پاکستان