قلات میں بی ایل اے کی سفاکیت کا نشانہ بننے والے مزدوروں کے لواحقین کا سخت مطالبہ

بدھ 26 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 قلات میں بی ایل اے کی سفاکیت کا نشانہ بننے والے مزدوروں کے لواحقین کا سخت مطالبہ سامنے آگیا

مزدوروں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ کالعدم دہشتگرد تنظیمیں بالخصوص بی ایل اے بلوچستان کی ترقی کی دشمن بن چکی ہیں۔ قلات میں بی ایل اے کے دہشتگردوں کی سفاکیت کا نشانہ بننے والے مزدوروں جن میں محمد امین شہید،  منور حسین شہید،  ذیشان خالد شہید، دلاور شہید کے  لواحقین انصاف کے منتظر ہیں۔

 شہید مزدوروں کے لواحقین نے  مطالبہ کیا ہے کہ ’ماہ رنگ لانگو اور اس کے دہشتگرد ساتھیوں کے خلاف سخت اور عبرتناک کارروائی کی جائے تاکہ اس سرزمین پر مزید بے گناہوں کا خون نہ بہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف بی ایل اے کی ریاست مخالف پروپیگنڈا مہم کا حصہ کیوں بن گئی؟

کالعدم بی ایل اے کے دہشتگرد اپنی ناکامیوں سے پریشان، انسانیت اور اخلاقیات کی تمام اقدار بھول چکے ہیں۔ بی ایل اے  کے دہشتگرد دور افتادہ علاقوں سے آنے والے  نہتے مزدوروں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنارہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بی ایل اے عوام دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے ہی لوگوں کے خلاف بیرونی قوتوں کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے ان کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔

اِن دہشتگردوں کا نہ کوئی دین ہے اور نہ ہی کوئی  مذہب۔ ان دہشتگردوں کی حقیقت بلوچ عوام کے سامنے عیاں ہو چکی ہے۔ بلوچ عوام اب خاموش نہیں رہے گی۔

ریاست اور سیکیورٹی فورسز بیرونی فنڈنگ پر پلنے والے ان ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ہر صورت ناکام بنائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے