خیبرپختونخوا کے ضلع ملاکنڈ کی تحصیل درگئی میں کار نہر میں جاگری، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں شمالی وزیرستان میں ٹریفک حادثہ: پاک فوج نے بروقت ریسکیو آپریشن کرکے قیمتی جانیں بچالیں
میڈیا رپورٹس کے مطابق ناخوشگوار واقعہ تحصیل درگئی کے نواحی علاقے خٹکو شاہ افغان مہاجر کیمپ کے قریب پیش آیا۔
رپورٹس کے مطابق تیز بارش کے باعث ایک کار نہر میں جاگری جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جن میں 2 خواتین، 2 کمسن بچیاں اور ایک ڈرائیور شامل ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ملاکنڈ لیویز اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو نہر سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں کارساز ٹریفک حادثہ کیس: عدالت نے ملزمہ نتاشا کو بری کردیا
ترجمان ریسکیو 1122 نے میڈیا کو بتایا کہ ٹریفک حادثہ تیز بارش کے دوران پھسلن کے باعث پیش آیا۔