روس کی جانب سے پاکستانی عوام کے لیے 30 ہزار کلو انسانی امداد کا تحفہ

جمعرات 27 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روس کی جانب سے پاکستانی عوام کے لیے 30 ہزار کلو انسانی امداد کا تحفہ بھیجا گیا ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک تقریب کے دوران روسی سفیر نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے توسط سے پاکستانی عوام کو 30 ہزار کلو گرام انسانی امداد حوالے کی۔

یہ بھی پڑھیں روس پاکستان کے ساتھ دوستی کے نئے اُفق کی تلاش میں ہے، ویلنٹینا مٹوینکو کا سینیٹ سے تاریخی خطاب

روسی حکومت کے خصوصی طیارے نے یہ امداد ماسکو سے پاکستان پہنچائی۔

وزارت خارجہ، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے سینیئر حکام ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

روسی فیڈریشن کے سفیر مسٹر البرٹ خوریف نے اپنے مختصر کلمات میں پاکستان اور روس کے درمیان مضبوط دوستی پر زور دیا۔

انہوں نے کہاکہ انسانی امداد کی اس تازہ ترین کھیپ کا مقصد پاکستان میں امدادی سرگرمیوں میں مدد کرنا تھا۔

ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ برائے یورپ نے انسانی امداد کے لیے روسی حکومت اور اس کے عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہاکہ یہ حمایت ہمارے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ مضبوط دوستی اور یکجہتی کی علامت ہے۔

یہ بھی پڑھیں یوکرین تنازع میں عدم مداخلت کے مؤقف پر پاکستان کے شکر گزار ہیں، روسی سفیر

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے امداد تقسیم کے لیے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کو منتقل کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp