غریب ممالک کی 90 فیصد خواتین کی انٹرنیٹ تک رسائی نہیں: اقوام متحدہ

جمعہ 28 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 دنیا کے غریب ترین ممالک کی 90 فیصد خواتین اور کم عمر لڑکیوں کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل نہیں۔ یہ صورتحال ان کی معاشی ترقی پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔ اقوامِ متحدہ کے بچوں کی فلاح و بہبود کے ادارے یونیسیف کے مطابق دنیا کے غریب ترین ممالک میں لڑکوں اور لڑکیوں کے انٹرنیٹ تک رسائی میں تفریق اور دیگر مشکلات کے باعث یہ خدشہ ہے کہ خواتین دنیا میں معاشی تنہائی کا شکار ہو جائیں گی جہاں انٹرنیٹ پر حد درجہ انحصار کیا جاتا ہے۔

ڈیجیٹل مہارتوں میں لڑکیوں اور خواتین کو اس کی دسترس سے باہر رکھا جا رہا ہے۔ یونیسیف نے 54 کم آمدنی والے ممالک میں ڈیٹا کے استعمال کا جائزہ لیا، اس کے مطابق غریب ترین ممالک میں قریباً 78 فیصد نوجوان آف لائن ہیں۔ جب موازنہ کیا جائے تو اس کا مطلب بظاہر یہ ہے کہ 15 سے 24 سال کے درمیان 6 کروڑ 50 لاکھ خواتین اور لڑکیاں ہے جبکہ مردوں میں یہ تعداد 5 کروڑ 70 لاکھ ہے۔

یونیسیف کے امور تعلیم کے ڈائریکٹر رابرٹ جینکنز نے ایک بیان میں کہا کہ اگر ہم لیبر مارکیٹ میں خاص طور پر سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے شعبوں میں صنفی فرق سے نمٹنا چاہتے ہیں تو ہمیں اب نوجوانوں خاص طور پر لڑکیوں کو ڈیجیٹل مہارت میں مدد فراہم کرنی چاہیے۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ لڑکیوں کو روایتی تعلیمی مواقع جیسے کہ ریاضی اور تعلیم تک مساوی رسائی کی بات کی جائے تو ہمیشہ ڈیجیٹل مہارتوں کی برابری میں فرق واضح نظر آتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کی تقریب میں فائرنگ سے قبل پولیس کے تربیت یافتہ کتے نے حملہ آور کی نشاندہی کی تھی، رپورٹ

پی ایس ایل 11: محمد علی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال

شہریوں کے دل کھول کر عطیات، کراچی میں عوامی لائبریری بند ہونے سے بچ گئی

امریکا کا نیا دفاعی اقدام، پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیے 488 ملین ڈالر کا ایف 16 ریڈار سپورٹ معاہدہ 

ویڈیو

ٹرمپ کا کانگریس کو خط، ایران کے ساتھ مسلح کشیدگی کے خاتمے کا اعلان

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری