معروف پاکستانی اداکار فیروز خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی دوسری اہلیہ زینب کے ساتھ بہت خوش ہیں۔
فیروز خان نے برطانیہ میں منعقد ایک ایوارڈ تقریب میں شرکت کی جہاں انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنی دوسری اہلیہ زینب سے اپنی ملاقات اور محبت کا ذکر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا فیروز خان نے دوسری بیوی کو بھی طلاق دے دی؟
صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ ’زینب ایک خوبصورت لڑکی ہے، ماشاءاللہ اور میں بہت خوش ہوں کہ اللہ نے مجھے اتنا خوبصورت ساتھی دیا ہے، وہ میرے ساتھ ہر اچھے اور بُرے میں کھڑی رہتی ہے‘۔
اہلیہ سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے فیروز خان کا کہنا تھا کہ ’وہ میری ڈاکٹر تھیں‘، اس پر صحافی نے کہا دل کی ڈاکٹر تھیں جس پر فیروز نے ہنستے ہوئے کہا ’وہ میرے دل کی ڈاکٹر تھیں اور اب وہ میرے بلوں کی ڈاکٹر ہیں‘۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزہ سلطان سے ہوئی تھی، اداکار کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 2019 جب کہ بیٹی کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی۔
بعدازاں 2022 میں ہی فیروز اور علیزا کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، علیزا نے الزام عائد کیا تھاکہ فیروز خان انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔














