کیا فیروز خان نے دوسری بیوی کو بھی طلاق دے دی؟

اتوار 22 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکار فیروز خان اور ان کی دوسری اہلیہ زینب کے درمیان علیحدگی کی خبروں پر ان کی بہن اور اداکارہ حمائمہ ملک نے سچ بتا دیا۔

سوشل میڈیا پر زیرِگردش دعوؤں کے مطابق زینب کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک مبہم اسٹوری اپڈیٹ ہوئی جسے دیکھ کر صارفین کشمکش میں مبتلا ہوگئے، اگرچہ کہ چند ہی لمحوں بعد یہ اسٹوری حذف کردی گئی تھی لیکن سوشل میڈیا پر وائرل اسکرین شارٹ میں زینب کے فیروز سے علیحدگی کے اعلان نے تہلکہ مچا دیا۔

تاہم حمائمہ ملک نے انسٹاگرام پر اسٹوری اپڈیٹ کرتے ہوئے جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو خبردار کیا اور لکھا کہ ’اوہ اللہ کے بندو! وہ ابھی ابھی جاگنگ کرنے گئے ہیں، ہاہاہا، اور سلطان اور فاطمہ میرے ساتھ بیٹھ کر فلم دیکھ رہے ہیں۔‘

حمائمہ نے مزید لکھا کہ ’اللہ سے ڈرو لوگوں! فیروز سے آگے جہاں اور بھی ہیں۔ بار بار کبھی طلاق، کبھی شادی، کبھی افیئر کی باتیں۔ کچھ اور لطف اندوز ہونے کے لیے ڈھونڈو، براہ کرم یہ ہمارا خاندان ہے، اور ہم سب ایک ساتھ خوش اور صحت مند رہتے ہیں۔‘

ایک اور اسٹوری میں حمائمہ نے فیروز اور زینب کے خوشگوار لمحات پر مشتمل ویڈیو شیئر کی جس میں فیروز اہلیہ کو ’مائے بیبی‘ کہہ کر پکار رہے ہیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں حمائمہ نے لکھا کہ ’یہ تم نفرت کرنے والوں کو دکھانے کے لیے نہیں بلکہ یہ تمہیں سکون سے محبت کرنا سکھانے کے لیے ہے۔‘

یاد رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزا سلطان سے ہوئی تھی، اداکار کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 2019 جبکہ بیٹی کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی۔ بعدازاں 2022 میں ہی فیروز اور علیزا کے درمیان طلاق ہو گئی تھی، علیزا نے الزام عائد کیا تھا کہ فیروز خان انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

جون 2024 میں اداکار فیروز خان نے ماہر نفسیات ڈاکٹر زینب سے شادی کی تھی جس کے بعد سے یہ جوڑا خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہا ہے اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم