کینسر اسپشلسٹ سمیت کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی

جمعہ 28 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ روز کوئٹہ میں ریموٹ کنٹرول دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوئے تھے، دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والا ایک اور شخص دم توڑ گیا ہے جس سے شہدا کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ دھماکا، ذمے داری کالعدم دہشتگرد تنظیم نے قبول کرلی

پولیس کا کہنا ہے کہ  دھماکے میں زخمی کینسر اسپیشلٹ ڈاکٹر مہر اللہ بھی جاں بحق ہوگئے ہیں، ڈاکٹر مہر اللہ  دھماکے کے وقت وہاں سے گزر رہے تھے کہ دھماکے کی زد میں آکر زخمی ہوگئے، انہیں بھی دیگر زخمیوں کے ہمراہ ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

ڈاکٹر مہر اللہ ترین بلوچستان کے ایک نامور آنکولوجسٹ تھے اور انہوں نے کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان میں کینسر کے مریضوں کے علاج کے لیے  نمایاں خدمات انجام دیں۔

یہ بھی پڑھیں: اکوڑہ خٹک کے بعد کوئٹہ اور کوہاٹ میں دھماکے، متعدد زخمی

زخمیوں میں سے مزید 2 کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے کے 8 زخمی تاحال ٹراما سینٹر اور سنڈیمن اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟