عائزہ خان بالی ووڈ کی کون سے اداکارہ سے متاثر ہیں؟

اتوار 22 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور ادکارہ عائزہ خان بالی ووڈ میں کرینہ کپور کی مداح ہیں، اور ان کی نقل بھی کرتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے مکالموں پر ایک پیروڈی ویڈیو بھی بنائی کیونکہ عائزہ خان، کرینہ کپور سے متاثر ہو کر ہی اداکارہ بنی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

کرینہ کپور خان بالی ووڈ کا ایک بڑا نام ہے۔ کپور خاندان سے تعلق رکھنے والی، کرینہ کپور ہندوستان اور عالمی سطح پر اپنے لیے جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں۔ پاکستان میں بھی ان کے مداحوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں: انسٹاگرام پر مقابلہ، سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی اداکارہ کون؟

کرینہ کپور 2بیٹوں کی ماں ہیں، اور بالی ووڈ میں ان کے 25 سال مکمل ہو چکے ہیں، اور بہت سے مداح ان کی کامیابیوں کا جشن بھی مناتے ہیں۔

دوسری جانب عائزہ خان کا شمار بھی ملک کے بڑے ستاروں میں ہوتا ہے۔ وہ نوعمری سے ہی کام کر رہی ہیں اور آج ان کے تمام ڈرامے بہت ہٹ ہیں۔ وہ ایک اسٹائل آئیکون کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں اور اپنے اسٹائل کے ساتھ مختلف تجربات بھی کرتی رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وہ کیسی فلم ہوگی جسے کرینہ کپور نے پلک جھپکتے ہی سائن کرلیا؟

واضح رہے عائزہ خان ایک اچھی ماں بھی ہیں اور انہوں نے اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی کو خوبصورتی سے سنبھالا ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں