صارفین کے بعد شوبز انڈسٹری سے بھی دانش تیمور پر تنقید

جمعرات 20 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دانش تیمور پاکستان کے ایک بڑے اسٹار ہیں اور وہ آج کل گرین ٹی وی پر رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کر رہے ہیں۔ تاہم اسی کے وہ انٹرنیٹ پر تنقید کی زد میں ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی سپر اسٹار اہلیہ عائزہ خان کے سامنے ایک ایسا بیان دیا تھا جو سامعین کو نہیں بھایا۔

یہ بھی پڑھیں:دانش تیمور اپنی فیملی کے ساتھ معیاری وقت کیسے گزارتے ہیں؟

دانش تیمور نے کہا کہ بطور مرد انہیں 4 شادیاں کرنےکا حق ہے لیکن وہ فی الحال ایسا نہیں کر رہے۔

اس بیان کے بعد دانش تیمور کو ہر جانب سے تنقید کا سامنا ہے، یہ سب اس کے باوجود ہے کہ وہ اپنے بیان کی وضاحت 2 بار کر چکے ہیں، لیکن شاید سوشل میڈیا صارفین ان کی سننے کے موڈ نہیں۔

دانش تیمور پر صارفین کی تنقید کے ساتھ اب اس بحث میں شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد بھی کود گئے ہیں۔ مثلاً ایک جانب فریحہ الطاف نے ان کے بیان کو موضوع گفتگو بنایا تو دوسری طرف مشی خان نے دانش تیمور کی جانب سے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

بہرحال دانش تیمور پر تنقید کرنے والوں کا خیال ہے کہ انہوں نے اس بیان سے اپنی اہلیہ عائزہ خان کو شرمندہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp