ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان نے مطلوب ترین دہشتگرد امریکا کے حوالے کیا، امریکی انتظامیہ افغان طالبان کے مسئلے سے آگاہ ہے۔ داعش، ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کو افغان طالبان کی سرپرستی حاصل ہے۔
مزید پڑھیں: کیا صدر ٹرمپ عمران خان کو رہا کروائیں گے؟ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے سوال نظر انداز کردیا
ٹیمی بروس کا مزید کہنا تھا کہ کانگریس کو یو ایس پروگرامز کی ترتیب نو سے آگاہ کردیا، امریکا میں حزب اللہ کے لیے فنڈنگ کرنے والے 5 افراد پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ایران کی تیل کی فروخت میں مدد کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔
مزید پڑھیں: امریکا میں داخلے پر پابندی کی تردید اور عمران خان سے متعلق سوال کا جواب دینے سے انکار
ان کا کہنا تھا کہ جولائی تک یو ایس ایڈ کے مختلف پروگرامز تنظیم نو کا ارادہ رکھتے ہیں۔