کراچی: کورنگی میں ہونے والی خوفناک آتشزدگی کی وجوہات سامنے آگئیں

ہفتہ 29 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے کورنگی کریک پر گڑھے میں ہونے والی آتشزدگی کی وجوہات سامنے آگئیں۔

تیل اور گیس کے ماہرین نے بتایا ہے کہ کورنگی کریک میں لگنے والی آگ کی وجہ یہاں نیچے گیس کا ذخیرہ ہو سکتا ہے، جس کی گہرائی کم ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں کراچی میں 1200 فٹ کھدائی کے دوران آگ بھڑکنے کی اصل وجہ کیا ہے؟

کنسٹرکشن کمپنی کے سی ای او کے مطابق انہوں نے صرف 1200 فٹ تک کھدائی کی تھی، اور اس سے قبل مٹی کی ٹیسٹنگ بھی کروائی گئی جس میں بتایا گیا کہ یہاں گیس کی موجودگی نہیں۔

دوسری جانب چیف فائر افسر محمد ہمایوں نے میڈیا کو بتایا کہ آگ لگنے کے فوراً بعد عملے کو موقع پر بھیج دیا تھا، تاہم اب پانی کے چھڑکاؤ سمیت مٹی اور ریت کا استعمال روک دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جس جگہ پر آگ لگی ہے وہاں کے پانی اور ریت سمیت مختلف نمونے لیے جارہے ہیں، ٹیسٹ کے نتائج کے بعد معلوم ہوگا کہ یہاں پر کون سی گیس موجود ہے۔

انہوں نے کہاکہ فی الحال حتمی طور پر کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا، مختلف اداروں کے ساتھ مل کر آگ بجھانے کی حکمت عملی بنائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں کراچی میں منکی پاکس: بیوی کے بعد شوہر بھی لپیٹ میں آگیا

واضح رہے کہ گزشتہ رات کراچی کے علاقے کورنگی کریک کے قریب گڑھے میں آگ بھڑک اٹھی، تھی جس پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp