لاہور: دوران عید کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

اتوار 30 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں ٹریفک پولیس کا عیدالفطر کے دنوں میں کم عمر ڈرائیورز کےخلاف خصوصی کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹریفک پولیس لاہورکاکم عمرڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کتنا موثر رہا؟

ٹریفک پولیس لاہور کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے ون ویلرز، ہلڑبازوں اور بغیر سائلنسر موٹرسائیکلسٹ کو بھی آڑے ہاتھوں لینے کا حکم دیا ہے۔

ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا ہے کہ چھٹیوں میں کم عمر ڈرائیورز موٹرسائیکل، گاڑیاں،رکشے لے کر سڑکوں پر دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عیدالفطر کی چھٹیوں میں والدین بھی اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنز کا خصوصی دستہ مال روڈ، جیل روڈ اور مین بلیوارڈ گلبرگ، علامہ اقبال روڈ، مین بلیوارڈ ڈیفنس پر بھی اضافی نفری تعینات ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ون ویلنگ، ہلڑبازی روکنے کے لیے شہر کے مختلف مقامات پر خصوصی نفری تعینات ہوگی۔

مزید پڑھیے: کراچی: غیرقانونی رکشوں، اسٹینڈز اور کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا کہ کم عمر ڈرائیورز کی موٹرسائیکل، گاڑی کو تھانے میں بند کردیا جائے گا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ عید خوشی کا ذریعہ ہے قانون شکنی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp