کراچی: غیرقانونی رکشوں، اسٹینڈز اور کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

منگل 1 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کی ٹریفک پولیس نے شہر میں غیرقانونی طور پر چلنے والے رکشوں، کم عمر ڈٖرائیوروں اور خودساختہ رکشہ اسٹینڈز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق اس حوالے سے ٹریفک حکام کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع ٹریفک ویسٹ، سینٹرل اور ایسٹ کے  سیکشن آفیسرز  نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی خواتین مظفرآباد کی سڑکوں پر رکشے کیوں چلا رہی ہیں؟

اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک  نے افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں چلنے والے غیر قانونی ایکسٹرا سیٹر رکشوں، کم عمری میں چلانے والے ڈرائیورز اور غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ  کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے احکامات جاری کیے کہ ایکسٹرا سیٹر رکشہ چلانے والوں کے پاس ایم سی آر لائسنس لازمی ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ رکشہ ڈرائیوروں کے پاس دوران سفر رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ، روٹ پرمٹ، فٹنس لیٹر اور ڈرائیونگ لائسنس کی چیکنگ کو یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیے: ’الیکٹرک بائیکس اور رکشے‘، حکومت نے پنجاب کے شہریوں کو خوشخبری سنادی

 ڈی آئی جی نے بغیر رجسٹریشن کے رکشہ چلانے والے ڈرائیورز پر نہ صرف جرمانہ کرنے بلکہ گاڑی ضبط کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ فٹنس لیٹر و رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ  لائے جانے پر ہی گاڑی مالک کے حوالے کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی رہائی فورس کیس، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے آئینی عدالت میں جواب جمع کرا دیا

آسٹریلیا: مسلمان سینیٹر کو ’پاکستان واپس جاؤ‘ کہنے پر پالین ہینسن کی اپیل مسترد

کراچی: ریجنل پاسپورٹ آفس ملیر میں کرپشن نیٹ ورک بے نقاب، سرکاری اہلکاروں سمیت 7 ملزمان گرفتار

امریکی جنگی ہلاکتوں کا ریکارڈ تبدیل، پینٹاگون کی شفافیت پر نئے سوالات اٹھ گئے

پاکستان کا بحران اور نوجوانوں کی خاموشی

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش