وزیر اعظم شہباز شریف کی 28 مارچ کے تباہ کن زلزلے پر میانمار کے وزیر اعظم سے تعزیت

پیر 31 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سینیئر جنرل من آنگ ہلینگ، چیئرمین اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن کونسل و وزیر اعظم میانمار سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور میانمار میں 28 مارچ 2025 کو آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان پر پاکستانی عوام اور حکومت پاکستان کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے میانمار کے وزیر اعظم کو یقین دلایا کہ پاکستان زلزلے سے متاثرہ افراد کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

مزید پڑھیں: میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ، ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک 732 زخمی

انہوں نے میانمار کے وزیراعظم کو یہ بھی بتایا کہ ان کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی قریباً 70 ٹن امدادی سامان میانمار کے لیے روانہ کرے گی، جو 2 کھیپ میں اگلے 48 گھنٹوں میں زلزلہ سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے پہنچ جائے گی۔

وزیراعظم نے میانمار کے عوام کی بہادری اور استقامت پر اعتماد کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ جلد اس قدرتی آفت پر قابو پالیں گے۔

میانمار کے وزیر اعظم نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور پاکستانی عوام کے حسن سلوک کو سراہا اور مشکل کی اس گھڑی میں میانمار کے عوام کے ساتھ کھڑے ہونے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ میانمار میں 28 مارچ 2025 کو آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں سرکاری اعدادو شمار کے مطابق 1700 افراد ہلاک، 3400 زخمی جبکہ 300 افراد لاپتا ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن، 8 خوارج مارے گئے

بلوچستان مہاجرین کے لیے ہمیشہ خوش آمدید کہنے والا صوبہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

تھائی لینڈ کی ملکہ مادر سری کٹ کا 93 برس کی عمر میں انتقال، صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہار افسوس

ہندوتوا سوچ نے بھارت کو نفرت کی فیکٹری بنادیا، پاکستان کا سلامتی کونسل میں بھارت کو جواب

ویڈیو

سعودی عرب میں پاکستانی طلبا کے لیے کونسی اسکالرشپس دستیاب ہیں؟

کراچی میں کتنے کیمرے لگے ہیں، اگر کیمروں نے کام کرنا چھوڑ دیا تو چالان کیسے ہوگا؟

ٹی ایل پی پر پابندی، رضوی برادران مشکل میں، حیران کن شواہد سامنے آگئے

کالم / تجزیہ

سوات کا فرمان علی خان جس نے جدہ میں اپنی جان دے کر 14 زندگیاں بچائیں

پولیس افسران کی خودکشی: اسباب، محرکات، سدباب

آو کہ کوئی خواب بُنیں کل کے واسطے