آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا وانا اور ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ، سرحد پر تعینات جوانوں کے ساتھ عید منائی

پیر 31 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) نے عید الفطر کے موقع پر جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا اور ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے چہکان کا دورہ کیا تاکہ وہ مغربی سرحد پر تعینات افسران اور جوانوں کے ساتھ عید منائیں۔ چیف آف آرمی اسٹاف نے فوجی جوانوں کے ہمراہ عید کی نماز ادا کی اور پاکستان کے پائیدار استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے جوانوں کو عید الفطر کی خوشیوں کی مبارکباد پیش کی اور ان کی قومی خدمت اور بے مثال لگن کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل عاصم منیر پاکستان کو ترقی کے سفر پر لے کر گئے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

انہوں نے کہا کہ آپ کی محنت اور استقامت نہ صرف ہمارے وطن کو محفوظ بناتی ہے بلکہ پاکستان سے آپ کی گہری محبت کو بھی ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ ساتھ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا، جو دہشتگردی کی لعنت کے خلاف ہمیشہ ثابت قدم رہے ہیں۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے فورسز کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان مسلسل کامیابیوں کا سہرا ہمارے شہدا کے سر ہے جنہوں امن اور استحکام کے عظیم مقصد کے لیے ملک و قوم پر جان نچھاور کردی۔

قبل ازیں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کے پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟