صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

منگل 1 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری کو علالت کے باعث اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایوان صدر میں یتیم بچوں کے لیے افطار ڈنر، آصف زرداری نے کمپیوٹر ٹیب تحفے میں دیے

میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہوگئی، کراچی میں کلفٹن کے نجی اسپتال میں علاج جاری ہے۔ صدرزرداری اسپتال کے چھٹے فلور پر ایگزیکٹو وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔

 صدر پاکستان کو رات4 بجے اچانک صحت خراب ہونے پر اسپتال لایا گیا، صدر آصف زرداری کوسخت سیکیورٹی میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال کے باہر سیکیورٹی، ایس آئی یو اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہیں، پیپلز پارٹی کے کئی رہنما بھی نجی اسپتال میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:صدر زرداری کا عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

واضح رہے کہ صدر مملکت  گزشتہ روز خصوصی طیارے کےذریعے کراچی پہنچے تھے،  آصف علی زرداری عید منانے کےلیے 2روز قبل نواب شاہ پہنچے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp