اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، 1700 سے زائد بائیکرز کیخلاف کارروائی

جمعرات 3 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف ٹریفک آفیسر سید ذیشان حیدر کی زیرنگرانی ٹریفک پولیس کا ون ویلرز، ہلڑ بازی ، بغیر سائلنسر والے بائیکرز  کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کے خصوصی سیکیورٹی اقدامات، کوئیک ریسپانس ٹیمیں مستعد

سی ٹی او اسلام آباد سید ذیشان حیدر کے مطابق عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران 1700 سے زائد بائیکرز کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ 500سے زائد موٹر سائیکل مختلف تھانہ جات میں بند کیے گئے۔

24 ون ویلرز جبکہ 9 ہیوی بائیکس کے خلاف قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی گئی۔ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران تقریباً 25 لاکھ گاڑیاں اسلام آباد میں داخل ہوئیں۔

سید ذیشان حیدر کے مطابق اوسطاً ساڑھے 8 لاکھ موٹر سائیکل اور گاڑیوں نے مختلف تفریحی مقامات کا رخ کیا۔  75 ہزار سے زائد گاڑیاں اسلام آباد کے راستے مری میں داخل ہوئیں۔

سی ٹی او اسلام آباد  کے مطابق ٹریفک پولیس نے سیاحوں کو بھرپور سفری سہولیات فراہم کیں۔ سڑکوں پر ون ویلرز، ہلڑبازی اور بغیر سائلنسر والے موٹر سائیکل والوں کے لئے کوئی معافی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی قانون شکنوں کیخلاف کارروائی، 36 افراد گرفتار

چیف ٹریفک آفیسر کے مطابق عید کے روز پبلک پارکوں میں صرف فیمیلیز کو داخلے کی اجازت دی گئی۔ شہریوں کی جانوں کے خطرے کا باعث بننے والے ویلرز کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 500 سے زائد افسران شہریوں کی سہولت کے لئے موجود رہے۔ ٹریفک پولیس کے بہترین انتظامات کی بدولت وفاقی دارالحکومت میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کی خدمت اور آسانی کے لیے ہمہ وقت سڑکوں پر موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا

تجارتی خسارے میں کمی کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے، وزیراعظم کی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کی ہدایت

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟