بابر اعظم سے ہاتھ ملانے پر ننھی بچی خوشی سے جھوم اٹھی، ویڈیو وائرل

جمعہ 4 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی ٹیم کے اسٹار کرکٹر بابراعظم نے نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کے دوران باؤنڈری لائن پر کھڑی مداح بچی کے ساتھ ہاتھ ملا کر اس کی خواہش کو پورا کر دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابراعظم باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کے لیے آرہے تھے تو ننھی مداح تیزی سے بھاگتی ہوئی باؤنڈری لائن کے قریب آ گئی اور ہاتھ بابر اعظم کی طرف بڑھا دیا، جس پر بابر نے بچی کے ساتھ ہاتھ ملایا۔

بابر اعظم کے ساتھ ہاتھ ملانے کے بعد بچی بھاگتی ہوئی اپنی فیملی کے پاس جاتی ہے جہاں وہ خوشی سے اپنی والدہ کو ہاتھ دکھاتی ہے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے بابر اعظم کے اس ردعمل کو خوب سراہا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کے اس ردعمل سے بچی خوب خوش ہو گئی ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ کچھ بھی کہہ لو پر بابر اعظم کی بات ہی الگ ہے ایک چھوٹی بچی کا بابر سے ہاتھ ملانے کے بعد اس طرح ہاتھ کو دیکھنا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہےکہ بابر اعظم دلِوں میں بستا ہے۔

اقبال نامی صارف لکھتے ہیں کہ بابر اعظم کی جانب سے بہت خوبصورت اشارہ دیا گیا ہے،،ننھی پری کی خوشی دیدینی تھی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے ۔ٹی ٹویئنٹی سیریز میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 1-4 سے ہرایا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp