کلین سوئپ: تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 43 رنز سے شکست دیدی

ہفتہ 5 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں شکست دیکر کلین سوئپ کردیا۔ ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا گیا میچ خراب موسم کے باعث تاخیر کا شکار ہوا، پھر میچ کی دونوں اننگز کو 42، 42 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا، محمد رضوان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کیوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 42 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے۔

کپتان مائیکل بریسویل 59 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ ڈیرل مچل 43 اور ہینری نکلز نے 31 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے عاکف جاوید نے 4، نسیم شاہ نے 2 جبکہ فہیم اشرف اور سفیان مقیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں: پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دیدی

ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 40 اوورز میں 221 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اوپنر امام الحق اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا تو امام گیند لگنے کے باعث ریٹائر ہرڈ ہوگئے، اوپنر عبداللہ شفیق 33 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بابر اعظم نے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔

دیگر کھلاڑیوں میں سلمان آغا 11، عثمان خان 12، کپتان محمد رضوان 37، طبیب طاہر 33، نسیم شاہ 17، فہیم اشرف 3، محمد وسیم جونئیر صفر پر پویلین لوٹے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بین سیئرز نے 5، جیکب ڈفی 2 جبکہ محمد عباس اور ڈیرل مچل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں 84 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

پاکستان نے آج حارث رؤف کی جگہ نسیم شاہ کو اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برازیل کے لیجنڈ پیلے کی جرسی نے نیلامی میں تاریخ رقم کر دی

آزاد کشمیر انتخابات: نتائج کے لیے جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاریاں

اسحاق ڈار کا شنگھائی کا دورہ مکمل، پاکستان باضابطہ طور پر ورلڈ اے آئی کوآپریشن آرگنائزیشن کا رکن بن گیا

بلوچستان ہائیکورٹ کے جج کے امیدوار ایڈووکیٹ سلیم لاشاری پر اعتراضات سامنے آگئے

نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ میں 2 نئے فیچرز شامل، شناختی کارڈ کا پیشگی جائزہ اور ڈیجیٹل رجسٹریشن کی سہولت

ویڈیو

بھارت سے دریائے چناب میں پانی کی آمد 4 روز میں 21 ہزار 600 کیوسک کم، سندھ طاس معاہدے پر تشویش بڑھ گئی

جب جماعتوں میں مشاورت کی روایت کمزور پڑنے لگے تو اختلافات بڑھ جاتے ہیں، رہنما ایم کیو ایم رؤف صدیقی

’پاکستان جیسی زندگی وہاں نہیں ملے گی، ہم شکر گزار ہیں‘، واپس جاتے افغان مہاجرین کے تاثرات

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون