آزاد کشمیر انتخابات: نتائج کے لیے جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی تیاریاں

جمعہ 17 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے کشمیر میں عام انتخابات کو صاف، شفاف، آزاد اور غیر جانبدار بنانے کے لیے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026 کے لیے آئی ٹی بورڈ کے تعاون سے تیار کیے جانے والے رزلٹ مینجمنٹ سسٹم یعنی آر ایم ایس کے حوالے سےمنعقدہ ایک اہم اجلاس میں انتخابی نتائج کی بروقت اور شفاف ترسیل کے لیے اٹھائے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات: بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا جائزہ، بروقت تکمیل کی ہدایت

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے کہا کہ الیکشن کمیشن تمام متعلقہ محکموں کے تعاون سے انتخابی انتظامات کو بروقت مکمل کرنے کے لیے مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہے تاکہ انتخابات کا انعقاد اعلیٰ انتظامی معیار اور مکمل شفافیت کے ساتھ یقینی بنایا جا سکے۔

اجلاس کے دوران چیف الیکشن کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن کے تعاون سے جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے عام انتخابات 2026 کے نتائج کو منظم، محفوظ اور بروقت انداز میں مرتب کیا جائے گا۔ اس نظام کے تحت انتخابی نتائج کو حلقہ وار اور پولنگ اسٹیشن وار بھی دیکھا جا سکے گا، جس سے نتائج تک فوری اور آسان رسائی ممکن ہوگی۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات 2026: امیدواروں کی حتمی فہرست جاری، 45 حلقوں میں 852 امیدوار مدمقابل

اجلاس میں سینیئر رکن الیکشن کمیشن خواجہ محمد احسن، رکن الیکشن کمیشن سید نظیر الحسن گیلانی، سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ محمد شکیل خان، سیکریٹری اطلاعات و انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد راشد حنیف، ناظم تعلقات عامہ طارق جمیل درانی، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات و آئی ٹی ملک حامد صدیق سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ جدید رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کا بنیادی مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، درستگی اور عوامی اعتماد کو مزید مستحکم بنانا ہے، جبکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نتائج کی ترسیل کو زیادہ مؤثر اور قابل اعتماد بنایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

3 بڑے امریکی ٹی وی چینلز نے ٹرمپ کا خطاب براہِ راست نشر کرنے سے انکار کر دیا

بنوں میں کامیاب آپریشن، صدر زرداری کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

آئی ٹی شعبہ پھر سبقت لے گیا، برآمدات 4.6 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر

تحفظ کے بغیر آزادی: بلوچستان میں فری لانسر خواتین صحافیوں کی جدوجہد

خیبرپختونخوا میں 19 سے 23 جولائی تک شدید بارشوں کا الرٹ، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

’کاروبار میں آسانی‘ کی 558 اصلاحات پر پیشرفت، 468 ارب روپے سے زائد بچت متوقع، وزیراعظم

بھارت سے دریائے چناب میں پانی کی آمد 4 روز میں 21 ہزار 600 کیوسک کم، سندھ طاس معاہدے پر تشویش بڑھ گئی

جب جماعتوں میں مشاورت کی روایت کمزور پڑنے لگے تو اختلافات بڑھ جاتے ہیں، رہنما ایم کیو ایم رؤف صدیقی

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون