بند ایئر پورٹس کو آپریشنل کرنے کا حکومتی منصوبہ تیار

ہفتہ 3 دسمبر 2022
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد: حکومت نے طویل عرصے سے بند ایئر پورٹس کو کمرشل بنیادوں پر آپریشنل کرنے کیلیے جامع منصوبے پر کام شروع کر دیا جس کے لیے جامع حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز نے دستاویزات حاصل کرلیں، منصوبے کے تحت ریجنل کنیکٹوٹی کو فروغ ، بند ہوائی اڈوں کو آپریشنل کیا جائے گا۔ ڈمیسٹک سطح پر ریجنل کنیکٹویٹی کیلیے فریم ورک کوحتمی شکل دیدی گئی۔ قومی ائیرلائن کا کسی بھی غیر ملکی کمپنی کیساتھ جوائنٹ وینچر کیا جاسکے گا۔

پی آئی اے کی ایک ذیلی کمپنی پاکستان ایئرویز کو بھی فعال کیا جاسکتا ہے ۔غیر ملکی کمپنی کو دعوت دی جائے گی کہ وہ پاکستان میں پی ائی اے کے ساتھ شراکت داری میں کام کرے جس میں وہ چھوٹے جہاز لے کر آئے گی جبکہ روٹس، سلاٹس، مارکیٹنگ اور گراونڈ اسٹاف پی آئی اے کا استعمال ہوگا۔
اربوں ڈالر مالیت کے سول ایوایشن کے اثاثے بشمول ائیرپورٹس بیکار پڑے ہوئے ہیں ۔ سالانہ مجموعی قومی پیداوار میں 500 سے 600 ملین ڈالر کا اضافہ بھی متوقع ہے۔

20 یا اس سے کم سیٹوں پر مشتمل چھوٹے چارٹر طیا رے فلائٹس آپریٹ کرینگے اور ریجنل کنیکٹوٹی کے تحت کراچی ، تربت ، گوادر ،کوئٹہ، لاڑکانہ، سکھر ، لاہور، پشاور چترال، میانوالی، سیالکوٹ، فیصل آباد، رحیم یارخان اور اسلام آباد کے مابین ریگولر پروازوں چلائی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے