پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں انتشار پھیلانے والے آج خود انتشار کا شکار ہوچکے ہیں۔ ملک کے ٹکڑے کرنے کی بات کرنے والی جماعت کے خود ٹکڑے ہوگئے، دوسروں کو چور ،چور کہنے والے آج ایک دوسرے کو چور کہہ رہے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں سی پیک پر کام کو روکا گیا۔ آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے عوام کو ریلیف دیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جو بھی وعدے کیے وہ پورے کیے، وزیر اعظم شہبازشریف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی۔ ن لیگ کے دور میں ملک نے ترقی کی۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم سے حافظ نعیم کا ٹیلیفونک رابطہ، بجلی کی قیمتوں میں کمی پر شکریہ ادا کیا
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی۔ پچھلی حکومت نے مہنگائی 55فیصد پر پہنچائی، پچھلی حکومت نے ملک کو دیوالیہ کیا، تحریک انصاف نے ملک کا بیڑہ غرق کیا۔ نوازشریف دور میں سی پیک آیا، ن لیگ کے دور میں دہشتگردی ختم ہوئی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف نے اپنے دور میں دہشتگردی کی کمر توڑ دی تھی۔ بجلی کا یونٹ 45 روپے ہم نے نہیں پہنچایا تھا، نواز شریف دور میں بجلی ریٹ 11 روپے تھا۔ بانی پی ٹی آئی 4 سال مسلط رہے، ملک کو قرضوں پر ڈبو کر گیا۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف پر یہ ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ کرسکے، نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کو جیل میں ڈالا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دن رات محنت کرکے ملک کو استحکام تک پہنچایا۔ نوازشریف نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، آج مہنگائی تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے۔ ہم نے کھوکھلے نعرے نہیں لگائے بلکہ عملی کام کیے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کسی معجزے سے کم نہیں۔
مزید پڑھیں: بجلی کی قیمت میں تبدیلی کے بعد بلوں میں کتنی کمی ہوگی؟
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کوسیلوٹ کرتی ہوں۔ ن لیگ نے ملک میں سڑکوں کا جال بچایا، انتشار کی پیداوار انتشار ہی پھیلا سکتے ہیں۔ 4 سال میں انہوں نے 40 سال کا حساب کیا۔ پی ٹی آئی آپس میں تقسیم ہے، پی ٹی آئی ملک کو دو ٹکڑے کرنے کی بات کرتے تھی آج خود تقسیم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج مہنگائی تاریخ کی کم ترین شرح صفر اعشاریہ سات فیصد پر آ چکی ہے۔ فی یونٹ بجلی پر عوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔ ان کے وقت میں تیل بنانے والا فرنس آئل، آٹا، چینی ختم اور 2 کروڑ خط غربت سے نیچے چلے گئے، خان آیا سب کچھ برباد کرکے چلے گئے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ان کی جماعت والے ایک دوسرے کو چور چور کہہ رہے ہیں انتشار کی تربیت کرنے والے کچھ اور بات نہیں کر سکتے کیونکہ نیت میں عوامی ریلیف نہیں۔ عوام سوال پوچھتے ہیں کہ 13-18 تک ن لیگ دہشتگردی ختم کرکے سی پیک لایا، مفت دوائی لاتے ہیں، سکول و اسپتال سڑکیں موٹروے بنتی ہیں، تحریک انصاف کو ملک کو ڈیفالٹ کرنے کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔
انہوں نے بتایا کہ کوئی ایسا دن نہیں جب وزیر اعلیٰ عوامی منصوبہ شروع نہ کریں۔ مریم نواز نے رمضان سہولت بازار میں ایک ارب گیارہ کروڑ روپے کا عوام کو ریلیف دیا۔ دس ہزار روپے غریب عوام کو رمضان پیکج کے تحت راشن پیکج گھروں میں دیا گیا جو تاریخ میں پہلی بار ہوا۔ کسان کی ترقی شریف فیملی کے دل کے علاوہ کہیں نہیں، کسان کارڈ دیا جس سے وہ کھاد بیج خرید رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: بجلی نرخ میں کمی کے بعد اب گھریلو، کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کے بلز کس شرح سے آئیں گے؟
مریم اورنگزیب نے کہا کہ مفت ادویات پنجاب کے اسپتالوں میں دی جا رہی ہیں۔ سرگودھا کا کارڈیالوجی جون کی ڈیڈ لائن کے تحت تیار ہے اور پہلے کینسر اسپتال کی او پی ڈی جون میں شروع کریں گے۔ اقلیتی کارڈ، اسکالر شپ، لیپ ٹاپ اسکیمیں کیوں 4 سال بند رہیں۔ بزدار کس کے وزیراعلیٰ تھے جب بانی پی ٹی آئی کی حکومت تھی ان کی نیت عوامی ریلیف نہیں لوٹ مار تھی۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے ایک سال میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا منشور اٹھا لیں ملکی ترقی نظر آئے گی، پوری قوم شہبازشریف کو سیلیوٹ کرتی ہے اگر عوام کو ریلیف دینا ہو، دہشتگردی سے پاک کرنا ہو، صحت و تعلیم مہیا کرنی ہو، سڑکوں کا جال ہو، کرپشن سے پاک کرنا ہو تو ن لیگ نے وعدے کیے تو اسے پورا بھی کیا۔ آج مہنگائی میں کمی آ رہی تو عوام کو سکون مل رہا ہے۔