ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن، ہم لوگ متحد ہوکر بہتر پاکستان بنا سکتے ہیں، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

اتوار 6 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مشکلات کا شکار تھی، لیکن اب بہتری کی طرف جارہی ہے، ہم لوگ ایک ہوکر بہتر پاکستان بنا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں جمہوری نظام کا مقصد عوام کی فلاح و بہبود ہے، وزیر قانون

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ معیشت کے استحکام کے ساتھ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہورہے ہیں جو خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایس او ایس پاکستان پورے ملک میں پھیل گیا ہے، وزیراعظم کی طرف سے 10 کروڑ روپے ایس او ایس کو دیے جاتے ہیں۔

وزیر قانون نے کہاکہ خوشی ہے ایس او ایس کے بچے تعلیم کے ہر شعبے میں آگے جارہے ہیں، گولڈن جوبلی پر آپ کو مبارکباد دیتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا انسانی حقوق سے متعلق نیشنل پروگرام شروع کرنے کا اعلان

انہوں نے مزید کہاکہ ایس او ایس پاکستان پورے ملک میں پھیل گیا ہے، اور ان کے بچے مختلف شعبوں میں ملک کی خدمت کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp