پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے انتہائی منفرد اور دلکش نئی کٹ متعارف کرادی

اتوار 6 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز نے لیگ کے 10ویں ایڈیشن سے قبل نئی کٹ متعارف کرادی۔

یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل کمنٹری پینل کا اعلان، ٹورنامنٹ میں پہلی بار کون کون کمنٹری کرے گا؟

کراچی کنگز کی کٹ نیلے اور سرخ رنگوں پر مشتمل ہے، جسے دی پیس کلب نے ڈیزائن کیا ہے، جس کی فیشن اور اسپورٹس ویئر ڈیزائن میں ایک منفرد سوچ ہے۔

دی پیس کلب کی جانب سے ڈیزائن کی گئی کٹ میں اس کے بنیادی نیلے رنگ کو شامل کیا گیا ہے جس کا مطلب ٹیم کی مضبوطی اور وقار ہے، جبکہ سرخ پٹیوں کا مطلب توانائی کا احساس دلانا ہے۔

کراچی کنگز کی شرٹ بھی منفرد انداز میں ڈیزائن کی گئی ہے، جو سادگی اور نفاست کے ساتھ ساتھ پرکشش محسوس ہوتی ہے۔

کراچی کنگز کی نئی کٹ کی شائقین کرکٹ کی جانب سے تعریفیں کی جارہی ہیں، اور ڈیزائنر کو داد دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل میں کچھ نیا کیوں نہیں ہورہا؟ علی ترین نے پی سی بی پر سوالات اٹھا دیے

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 10 کا آغاز 11 مارچ کو راولپنڈی سے ہوگا، جبکہ ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp