پی ایس ایل میں کچھ نیا کیوں نہیں ہورہا؟ علی ترین نے پی سی بی پر سوالات اٹھا دیے

ہفتہ 5 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں ہر سال کچھ نیا نہیں ہورہا جس پر مایوسی ہوتی ہے۔

پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ہر سال کہا جاتا ہے کہ اس سال پی ایس ایل میں کچھ نیا ہوگا، لیکن کچھ ہوتا نظر نہیں آتا۔

یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع، شائقین کے لیے انعامات جیتنے کا موقع

انہوں نے کہاکہ میں تو پی سی بی کے یہ جملے سن سن کر تنگ آگیا ہوں، اور اس پر دکھ بھی ہوتا ہے۔

علی ترین نے کہاکہ پی ایس ایل ایک بہت بڑا برینڈ ہے، لیکن افسوس ہوتا ہے کہ ان لوگوں کی جانب سے اس کے ساتھ کیا کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ چھوٹی چھوٹی چیزیں کرکے بہت بہتر کیا جاسکتا ہے مگر کوشش تو کی جائے، اگر آپ کی نیت ہی نہیں تو پھر کچھ نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہونے جارہا ہے، جس میں دنیا بھر سے مایہ ناز کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل 10 کے لیے گانا کون گائے گا، پی سی بی نے بتا دیا

پاکستان سپر لیگ 10 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان 11 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، جب کہ فائنل میچ 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp