فیکٹ چیک: افغانیوں کا مال لوٹنےکا دعویٰ جھوٹ نکلا، حقیقت کیا؟

پیر 7 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شاپنگ مال میں نوجوانوں کا ہجوم ہے جو وہاں پڑے ہوئے کپڑوں کے پیکٹوں کو اٹھا کر تھیلوں میں بھر بھر کر لے جا رہا ہیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو چند صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ یہ افغانیوں کا مال ہے جو پنجابی عوام مال غنیمت سمجھ کر لوٹ رہے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

چند صارفین ایکس کے فیچر ’گروک‘ سے سوال پوچھتے نظر آئے کہ کیا یہ مال پاکستان میں بسنے والے افغانیوں کا ہے؟ جس کے جواب میں گروک نے جواب دیا کہ اس ویڈیو میں دکھائی گئی چیزیں پاکستان میں رہنے والے افغانیوں کی ملکیت ہونے کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہے۔

تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ یہ شاید ستمبر 2024 میں کراچی کے ایک اسٹور میں لوٹ مار کا واقعہ ہے، جو غلط لیبل کیا گیا۔ افغانیوں کی جبری بے دخلی کے دوران پنجاب میں اسٹورز کی لوٹ مار کی واضح رپورٹس نہیں ہیں۔ لہٰذا، یہ دعویٰ متنازعہ اور غیر مصدقہ ہے۔

سابق افغان رکنِ پارلیمنٹ مریم سلیمان خیل نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ افغانیوں کے کاروبار کو پاکستان میں دن دیہاڑے لوٹا جا رہا ہے، ان کی جائیدادیں ضبط کی جا رہی ہیں اور انہیں ملک بدر کیا جا رہا ہے، یہ ظلم ہے۔

صحافی نعمت خان نے جواب میں کہا کہ مریم سلیمان خیل کا یہ دعویٰ بظاہر غلط معلوم ہوتا ہے کیونکہ یہ ویڈیو پرانی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو کو ایک فیس بک پیج کی جانب سے 24 مارچ کو بھی شیئر کیا گیا تھا۔ اور گروک کو ایک قابلِ اعتبار ذریعہ کے طعر پر شمار نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ ویڈیو کراچی تھرفٹ اسٹور کی نہیں ہے جیسا کہ دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

افغانیوں کا مال لوٹنےکا دعویٰ، حقیقت کیا؟

وائرل ویڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ یہ مال افغانی باشندوں کا ہے اور پاکستانیوں کی جانب سے لوٹ مار کی جا رہی ہے جھوٹا نکلا، یہ ویڈیو لاہور اعظم مارکیٹ کی ہے۔

 ویڈیو شیئر کرنے والے صارف کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو انہوں نے ہی سب سے پہلے شیئر کی جسے غلط رنگ دے دیا گیا اور فیس بک پر کسی نے لکھا ہے کہ افغانوں کا مال پنجابی لوٹ رہے ہیں یہ سب جھوٹ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دکان اعظم مارکیٹ لاہور میں ہے جس کا نام یحییٰ، زکریا اینڈ سجاد فیشن آرٹس کے نام سے ہے جہاں پر اسٹار کلیکشن کا مال آتا ہے اور یہاں پر روزانہ کی بنیاد پر ایسے ہی مال بکتا ہے۔

@shfiqahmad8 #viralmyvideo #onemillionvews #myvedios✌🙂✌🔥🥰😘 ♬ original sound – Shfiq Ahmad

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالتوں اور ٹربیونلز کے ملازمین کے الاؤنسز روکنے کے احکامات معطل کر دیے

اسپائیڈر مین میں آواز کا جادو جگانے والے وائس آرٹسٹ الیکزس اورٹیگا انتقال کرگئے

بسنت سے قبل لاہور کے فصیل بند شہر میں 346 غیر محفوظ عمارتوں کی نشاندہی

واٹس ایپ کا نیا سخت سیکیورٹی فیچر متعارف،سب سے زیادہ فائدہ کن لوگوں کو ہوگا؟

کیا مریم نواز کے صاحبزادے کی شادی کی فوٹوگرافی کرنے پر عرفان احسن کو ستارۂ امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا؟

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟