کیا پی سی بی چیئرمین محسن نقوی مستعفی ہوگئے؟ پی سی بی کا اہم بیان سامنے آگیا

پیر 7 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محسن نقوی کے استعفے کی تردید کردی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پیر کو ان خبروں کی تردید کی ہے کہ چیئرمین محسن نقوی نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر کے طور پر اپنی حالیہ تقرری کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کرکٹ اور وزارت دونوں نہیں چلا سکتے، شاہد آفریدی کی آرمی چیف سے ملاقات میں گفتگو

محسن نقوی کے استعفیٰ کے حوالے سے قیاس آرائیاں ہفتے کے روز سے کھیلوں کی مختلف ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کررہی تھیں، کئی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بڑھتی ہوئی ذمہ داریوں، خاص طور پر اے سی سی کی صدارت سنبھالنے کے بعد محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے استعفیٰ دے سکتے ہیں۔

دوسری جانب پی سی بی کے حکام نے محسن نقوی کے استعفیٰ کے حوالے سے رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

پی سی بی کے ایک سینیئر عہدیدار نے کہا، ’محسن نقوی کے استعفیٰ سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ وہ بطور چیئرمین پی سی بی اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور پاکستان کرکٹ کی ترقی کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی، محسن نقوی نئے صدر ہوں گے

یاد رہے کہ محسن جو وفاقی وزیر داخلہ کے طور پر بھی ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہیں، اپریل کے اوائل میں اے سی سی کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوئے ہین، وہ 2008 کے بعد اس عہدے پر فائز ہونے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

ان کی تقرری کو کرکٹ حلقوں نے علاقائی کرکٹ کے معاملات میں ملک کی نمائندگی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

عہدیدار نے مزید کہا کہ پی سی بی اور اے سی سی میں دوہری ذمہ داریوں کا انعقاد ’غیر معمولی نہیں‘ تھا، محسن نقوی دونوں ذمہ داری احسن طریقے سے نبھا سکتے ہیں۔

’یہ پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ہمارا نمائندہ اے سی سی کی قیادت کر رہا ہے۔ محسن نقوی کا اس مرحلے پر پی سی بی سے استعفیٰ دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ