اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے معیاری خوراک کی فراہمی ناگزیر ہے،پارلیمان صحت کے شعبے میں قانون سازی کے لیے پر عزم ہیں۔
پیر کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق عالمی یوم صحت کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ صحت اللہ تعالیٰ کی جانب سے ایک عظیم نعمت ہے۔ صحت مند معاشرہ ہی ترقی یافتہ اور خوشحال قوم کی ضمانت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں تشنج کی صورتحال کیا ہے، ڈبلیو ایچ او نے آگاہ کردیا
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ عالمی یوم صحت عوام میں شعور و آگاہی اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہر فرد کا بنیادی حق ہے۔ صحت مند طرز زندگی اپنانا بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے۔ صحت مند رہنے کے لیے معیاری خوراک کا استعمال ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے معیاری خوراک کی فراہمی ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ عالمی وباؤں اور موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں صحت عامہ کے نظام کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔ صحت کے شعبے کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ایاز صادق نے کہا کہ عالمی یوم صحت، صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینے کا دن ہے۔ پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات پہنچانا ضروری ہیں،پارلیمان صحت کے شعبے میں قانون سازی کے لیے پر عزم ہے۔ صحت مند قوم ہی مضبوط قوم بن سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 2050 تک دنیا بھر میں چھاتی کے کینسر سے ہونے والی اموات 68 فیصد ہوجائیں گی ، ڈبلیو ایچ او انتباہ
ان کا کہنا تھا کہ عوام صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ حکومت، ادارے اور سول سوسائٹی صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے کردار ادا کریں،عوام کو صحت مند سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کا حصہ لینا چاہیے، حفظان صحت کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ نوجوان نسل کو کھیل کود اور ورزش کے ذریعے اپنی صحت کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ دنیا بھر میں ہر سال 7 اپریل کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی سربراہی میں عالمی یوم صحت منایا جاتا ہے، 1948 میں ڈبلیو ایچ او نے پہلی عالمی صحت اسمبلی کا انعقاد کیا تھا اور صحت اسمبلی نے 1950 سے ہر سال 7 اپریل کو عالمی یوم صحت کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: جانیے کہ عالمی ادارہ صحت کیا ہے اور یہ کیوں اہم ہے؟
اس دن کی مناسبت سے ڈبلیو ایچ او عالمی صحت سے متعلق بین الاقوامی، علاقائی اور مقامی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔اس کے علاوہ ڈبلیو ایچ اوکی سربراہی میں تپ دق کا عالمی دن ، عالمی حفاظتی ٹیکوں کا ہفتہ ، ملیریا کا عالمی دن، تمباکو نوشی کا عالمی دن ، عالمی یوم ایڈز ، خون کے عطیے کا عالمی دن ،مریضوں کی حفاظت کا عالمی دن، انسداد مائکروبیل آگاہی کا عالمی دن اور ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے علاوہ دیگر ایام بھی منائے جاتے ہیں۔