9 مئی کے پر تشدد واقعات کے حوالے سے پنجاب حکومت نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہے، جہاں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ان واقعات میں نامزد ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس میں ٹرائل کورٹ کو 4 ماہ میں فیصلہ سنانے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹادی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سمیت 9 مئی کے 57 ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع
پنجاب کی صوبائی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 9 مئی ہنگاموں کے دوران مجموعی طور پر 19 کروڑ 70 لاکھ روپے کا نقصان ہوا جبکہ9 مئی کے 24 ہزار 595 ملزمان تاحال مفرور ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 9 مئی پر پنجاب کے 38 شہروں میں توڑ پھوڑ املاک کو نقصان پہنچایا گیا، لاہور میں 110 ملین روپے مالیت کی املاک جبکہ راولپنڈی میں 26 ملین کا نقصان پہنچایا گیا۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے 9 مئی مقدمات کا ٹرائل 4 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیدیا
اسی طرح میانوالی میں 50 ملین روپے مالیت کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، وکیل پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ9 مئی کو ایک ادارے پر حملہ کیا گیا،9 مئی کوئی احتجاج یا ریلی نہیں بلکہ ادارے پر حملہ تھا۔
رپورٹ کے مطابق9 مئی کو پنجاب بھر کے 38 اضلاع میں 319 مقدمات درج ہوئے،9 مئی کے مجموعی طور پر ملزمان کی تعداد 35 ہزار 962 ہیں، اسی طرح 9 مئی کے 11 ہزار 367 ملزمان گرفتار ہیں۔